پاکستانتازہ ترین

ریلوے کا یکم جون سے مزید 10 ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز)پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مزید ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید کل لاہور میں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا اور اس سلسلے میں شیخ رشید نے وزیراعظم سے مشاورت مکمل کرلی ہے جب کہ مزید مشاورت کیلئے کل ریلوے حکام کا اجلاس طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی بحالی کا معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں بھی زیربحث آیا ہے۔دوسری جانب ٹرینوں میں حفاظتی تدابیر مزید سخت کرنے کی گائیڈ لائنز پر مشاورت  جب کہ آن لائن بکنگ، سیٹوں میں فاصلہ اور مسافروں کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔تمام ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے جب کہ ٹکٹ کلکٹر، ایس ٹیز اور پولیس سمیت ریلوے عملے کے لیے ماسک اور اقدامات حفاظتی تدابیر طے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker