تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ میں اسکول بند کروانے پر طلباء نے احتجاجاً ٹرین روک دی، مخالفین کا پتھراؤ

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ سیل)اسکول بند کروانے پر استاتذہ، طلباء اور والدین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین روک دی جس پر دیہاتیوں نے مظاہرین پتھراؤ شروع کردیا۔ گوجرانولہ کے علاقے جامکے چٹھہ میں ایک اسکول کو اہل علاقہ نے نصاب پر اعتراض کرتے ہوئے بند کرا دیا تھا جس پر اسکول کےسیکڑوں طلباء اور والدین نےا حتجاج کرتے ہوئے کراچی سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک لیا۔ اس دوران اہل علاقہ کا دوسرا گروپ بھی پہنچ گیا اور ٹرین روکنے والے مظاہرین پرپتھراؤ شروع کردیا جس سے علاقہ میدان جنگ بنارہا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Ye jo gujranwala me students ne train rooki ha ye students ne nai balki Wahbi masalk ke loogo ne rooki thi.Our train par pathroo itjaj karne walo ne he kia tah na ke dosree gpurp ne..is ke ilwa dosra gourp tu waha train ko choranee aya tah.ok

Back to top button