شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پشین:سرانان میں ریلوے اسٹیشن پرپسنجرٹرین کو اڑانے کی کوشش ناکام

پشین:سرانان میں ریلوے اسٹیشن پرپسنجرٹرین کو اڑانے کی کوشش ناکام

پشین﴿بیوروچیف ﴾ پشین کے قریب سرانان میں ریلوے اسٹیشن پر پسنجر ٹرین کو اڑانے کی کوشش ناکام،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرانان میں ریلوے لائن پر نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق پشین کے قریبی علاقے سرانان میں بم کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام نے ٹرین کو رک کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا ڈسپوزل اسکواڈ عملے نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ریلوے لائن پر نصب پانچ کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا متعلقہ لیویز حکام کے مطابق تخریب کاروں نے پانچ کلو وزنی بم کو ٹرین کی پھٹری پر نصب کیا تھا جس سے کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین کو اڑانے کی کوشش کی گئی تھی جنھیں مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  سوات:چارباغ سے اہم شدت پسند کمانڈر فضل ہادی گرفتار