علاقائی

لاہور،راولپنڈی کے درمیان چلنے والی4 ریل کارٹرینوں کی نجکاری کامنصوبہ

اسلام آباد﴿بیورو چیف﴾ پاکستان ریلوے کی انتظامیہ نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 4 ریل کار ٹرینوں کی نجکاری کا منصوبہ بنایا ہے اور اس ضمن میں خواہش مند پارٹیوں سے اظہار دلچسپی کے نوٹس طلب کئے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلوے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 101 اپ سبک رفتار ،102ڈائون سبک رفتار ،103 اب سبک خرام اور 104 ڈائون سبک خرام ٹرینوں کی نجکاری کی جائے گی ۔ بولی میں حصہ لینے کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اپریل مقرر کی گئی ہے درخواست 30 ہزار ڈیپازٹ کے عوض دستیاب ہیں لیکن انتظامیہ ان پارٹیوں کو ترجیح دے گی جو تکنیکی اور کاروباری بیک گرائونڈ کی حامل ہونگی ۔ رپورٹ کے مطابق اگلے مرحلے میں فرید ایکسپریس ، شاہین ایکسپریس اور سپر ایکسپریس سمیت 6اپ اور ڈائون ٹرینوں کی نجکاری کرے گی ۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ٹرینوں کی نجکاری کے لیے تین بار بولی کا اعلان کیا ہے لیکن کسی پارٹی نے نجکاری کی بولی میں حصہ لینے کیلئے دلچسپی جمع نہیں کرائی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:رشتہ دینے سے انکار کرنے پر دو اوباشوں نے اٹھارہ سالہ لڑکی اغوا کر لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker