Uncategorized

ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے میٹروبس، لیپ ٹاپ اسکیم کاریکارڈ طلب کرلیا

transparencyلاہور(مانیٹرنگ سیل) ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے میٹروبس سمیت تین بڑے منصوبوں کی شفافیت جانچنے کیلئے پنجاب حکومت سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے پنجاب حکومت کے نام ایک خط میں ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل نے پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں ۔ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مطلوبہ ریکارڈ جلد مل گیا تو اسمبلیز کی مدت ختم ہونے سے قبل شفافیت رپورٹ پیش کردیں گے۔پنجاب حکومت نے میٹروبس ، اُجالا پروگرام اورلیپ ٹاپ اسکیم کی شفافیت جانچنے کیلئے جمعرات کو ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل سے معاہد ہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button