تازہ ترینعلاقائی

ٹرانسپورٹرز نے لانگ مارچ کے لئے بسوں کی فراہمی سے انکار کر دیا

transportلاہور(نمائندہ خصوصی) لانگ مارچ کے لئے مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے منہاج القرآن کو گاڑیاں دینے سے معذرت کر لی ہے ۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ منہاج القرآن کی جانب سے کچھ افراد بس مالکان کو مسلسل ہراساں کر رہے ہیں کہ لانگ مارچ کیلئے بسیں فراہم نہ کی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔اطلاعات کے مطابق مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیاں جن میں چاند ،العباس ،چٹھہ ،سٹار ،گلستان ،مغل ،لک ،ڈائیو اور دیگر نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اگر ان سے زبر دستی بسیں لی گئیں اور ٹرانسپورٹرز کو نقصان پہنچایا گیا تو وہ احتجاج کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کا سلسلہ پچھلے چند دنوں سے جاری ہے اور ٹرانسپورٹ مالکان کے بار ہا انکار کے باوجود مختلف ذرائع سے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔ٹرانسپورٹر ز کا کہنا ہے کہ اگر طاہر القادری ہمیں جان و مال کے تحفظ کی یقین دہانی کرائیں تو ہم بسیں فراہم کرنے پر غور کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ظالم کے سامنے کلمہ حق کہنا سب سے بڑا جہاد ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker