پاکستانتازہ ترین

سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی

کراچی(پاک نیوز) سندھ میں وزیر ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے، سندھ حکومت نے اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی۔ ٹرانسپورٹرز ایس او پیز کے تحت بسیں چلائیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی، ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ اور انسپکشن ٹیم تشکیل دی ہے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو گاڑیاں بند کی جائیں گی، تمام گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینیٹائزر کو لازم قرار دیا گیا ہے، صرف منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  معجزاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker