پاکستانتازہ ترین

کل پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشنز، ٹرانسپورٹ بند رہے گی

اسلام آباد(بیوروچیف) یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے باعث کل ملک بھر میں پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے کل پورے ملک میں سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے بس اونرز اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے باعث کل ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے باعث کل کراچی اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی۔ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے بھی کل تمام کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے بھی کل پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کل صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عابد شیر علی کے حکم پر پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹ دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker