پاکستان

ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھادیے، کارروائی کرینگے:‌سیکرٹری آر ٹی اے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرانسپورٹ اتحاد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے پر کرائے بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں ٹرانسپورٹرز نےکرائے بڑھادیے ہیں.ٹرانسپورٹ اتحاد پنجاب کے صدر ارشد خان نیازی کا کہنا ہے کہ اگر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس نہ لیا گیا تو مجبورا تمام ٹرانسپورٹ کرایوں میں عام دنوں میں پانچ فیصد تک اضافہ کرنا پڑے گا جبکہ سی این جی بندش کے دنوں میں دس فیصد اضافہ ناگزیر ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت کو آج کرائے واپس لینے کی مہلت دے رہے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر قیمتوں پر نظر ثانی کرے گی۔ ادھرسیکرٹری آر ٹی اے کے مطابق کرایوں میں اضافے کا کوئی بھی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا گیا لیکن ٹرانسپورٹرز نے خود ساختہ کرائے بڑھائے ہیں جس پر ان کے کیخلاف کارروائی کریں گے

یہ بھی پڑھیں  10 جنوری سے دوبارہ سردی کی شدید لہر آئے گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker