پاکستانتازہ ترین

جی ٹی روڈ ٹیکسلا لب سڑک کینٹ بورڈ کی حدود میں لگے قیمتی درخت کی غیر قانونی کٹائی کا عمل جاری

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/نامہ نگار)جی ٹی روڈ ٹیکسلا لب سڑک کینٹ بورڈ کی حدود میں لگے قیمتی درخت کی غیر قانونی کٹائی کا عمل جاری ، انتظامیہ سمیت محکمہ جنگلات خواب خوگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف،منوں قیمتی لکڑی روزانہ چوری ہورہی ہے،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا ٹیلی فون ایکسینج تا دفتر ون فائیو ٹیکسلاحفاظتی دیوار کیا در لگے قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا عمل گزشتہ کئی روز سے جاری ہے ،لوگ بڑے بڑے تناور درختوں کو جڑ سے کاٹ کر مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں ،ادہر سڑک کنارے بنی حفاظتی دیوار کی بلندی کم ہونے کی وجہ سے لوگ باآسانی اسے پھلانگ کر درخت کاٹنے میں مصڑوف نظر آتے ہیں ،جس سے بلاشہ سرکار کو رو زمرہ کی بنیاد پر بھاری نقصان ہورہا ہے جبکہ لوگوں کا کہناہے کہ اسی طرح درختوں کی کٹائی کا عمل جاری رہا تو چند روز میں بڑے تباور درخت ختم ہوجائیں گے جس سے ماحولیاتی آلودگی کا سدباب ممکن نہ رہے گا، متعدد مواقع پر اس اہم مسلہ پر محکمہ جنگلات کے افسران کی بھی توجہ دلائی گئی مگر محکمہ جنگلات نے بھی اس پر تاحال کوئی ایکشن نہ لیا ، جس سے ان لوگوں کو مزید تقویت مل رہی ہے ، بتایا جاتا ہے کہ بڑے درخت کاٹ کر یہ لوگ ٹھٹہ خلیل روڈ پر لکڑیوں کے ٹال پر فروخت کردیتے ہیں ،اہل علاقہ نے اس حساس مسلہ پر مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button