پاکستان

سہہ فریقی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہو گئے۔ اعلامیے کے مطابق ایران، پاکستان اورافغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدرآصف علی زرداری سے افغان اور ایرانی ہم منصبوں حامد کرزئی اور محمود احمدی نژاد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔ پاکستان،ایران اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہوئے۔ تینوں ملکوں نے اتفاق کیاکہ ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ افغانستان میں پائیدارامن کاواحدحل غیرملکی فوج کاانخلاء ہے۔ مذاکرات میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پربات چیت کی گئی۔ بعد میں تینوں ممالک کے صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جبکہ ایرانی صدر نے آئندہ سہ فریقی کانفرنس کابل میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker