بین الاقوامیتازہ ترین

چین کورونا وائرس پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے تو نتائج ضرور بھگتے گا: ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر  کورونا وائرس کا پھیلاؤ جان بوجھ کر کیا گیا ہے تو چین کو اس کے نتائج کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے، لیکن چین جانتے بوجھتے ہوئے ذمے دار ہے تو پھر یقینی طور پر اُس کے نتائج بھگتنے کے لیے اسے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  1917 کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی، چین کی یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہو گئی یا جان بوجھ کر کیا گیا؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے۔ اس متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر چینی حکومت کو صاف اور جوابدہ ہونا چاہیے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ چین کویہ بتانا چاہیےکہ کیا ہوا تھا، ایساکیوں ہے کہ معلومات کو زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں کیا گیا؟واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وائرس کے پھیلاؤ کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کہاں سے آیا اس پر چینی حکام نے خود غور کیا، بین الاقوامی سائنسدانوں کو لیبارٹری میں جانےکی اجازت نہیں دی۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی چین نے تردید کر دی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے امریکا کورونا کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے جہاں اب تک ساڑھے7 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 39 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گھرسےنکلنے جانےکی دھمکی پربہونے پھونکنی مارمارکرساس کو قتل کردیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker