تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ٹرک ڈرائیور13لاکھ روپے مالیت کی مکئی خرد برد کرگیا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹرک ڈرائیور13لاکھ روپے مالیت کی مکئی خرد برد کرگیا،بیوپاری نے مکئی ٹرک میں لوڈ کراکے حیدر آباد بجھوائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ریحان کوٹ اوکاڑہ کے رہائشی محمد اکرم جو کہ اجناس کی خرید و فروخت کرتا ہے نے پولیس کو درخواست گزاری کہ اس نے ٹرک نمبر یو آئی3699پر تیرہ لاکھ روپے مالیت کی مکئی لوڈ کراکے ڈرائیور اظہر کو حیدر آباد کیلئے روانہ کیا جس نے اس کی مکئی خرد برد کرلی ہے پولیس نے محمد اکرم کی درخواست پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button