پاکستانتازہ ترین

پاکستان ترکی کا قدیم دوست اور برادر ملک ہے۔ طیب اردگان

اسلام آباد(بیوروچیف) ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے دوسری مرتبہ خطاب کرتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں ۔ پاکستان ترکی کا قدیم دوست اور برادر ملک ہے۔ پاکستان کا دکھ ہمارا دکھ اور پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے ۔ جمہوریت کسی ملک نے آسانی سے حاصل نہیں کی اسے حاصل کرنے میں مشکلات ضرور آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو آگے لے جانے کے لئے اقتصادی ڈھانچے کو مضبوط بنا نا ضروری ہے ۔ جمہوریت مکمل ضابطہ حیات نہیں ہے بلکہ یہ منزل کے حصول کا راستہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سیاچن میں تودے تلے پھنسے ہوئے فوجیوں کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کثیر الجماعتی نظام پر جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔ جمہوریت اصلاحات اور ترقی کی جانب جانے کا دوسرا نام ہے ۔ عوام کی قوت پارلیمنٹ کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے ۔ قبل ازیں ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے اسپیکر قو می اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کی اہمیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس سے دوسری بار خطاب کرنے پر ترک وزیر اعظم طیب اردگان کو مبارکباد پیش کی ۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سر براہوں اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کے علاوہ پانچوں صوبوں کے گورنر، وزرائے اعلیٰ اور اسپیکروں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں پچاس سے زائد ممالک کے سفیربھی موجود تھے۔ اجلاس شروع ہونے سے قبل پہلے ترکی اور پھر پا کستان کا قومی ترانہ بجا یا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کےوارے نیارے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker