پاکستانتازہ ترین

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی

پشاور (مانیٹرنگ سیل) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے میڈیا اور عوام کو باخبر رکھنے ، اپنا موقف بیان کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر اپنی مرکزی ویب سائٹ لانچ کردی جس پر تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے نشر ہونیوالی تمام تازہ ترین ویڈیوز، رسائل، بیانات، اعلانات، مرکزی ترجمان کے بیانات اور ٹی ٹی پی سے متعلق دیگر مواد اپ لوڈ کردیاگیاہے ۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ تحریک طالبان پاکستان کی مرکزی اور ترجمان ویب سائٹ ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کی خبروں اور ویڈیوز کو نشر کرنے کا مجاز ادارہ صرف ”عمر میڈیا“ ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور شخص یا ادارہ تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے کوئی خبر اور ویڈیو منسوب کرکے شیئر کرے تو اسے صحیح نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  مسلح تحاریک سے مذاکرات اورنظام تعلیم پر اظہارخیال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker