پاکستانتازہ ترین

افغان حکومت کی یقین دہانی، پاکستان نے طورخم سرحد کھول دی

turkam borderاسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستانی مزدوروں پر تشدد کے واقعات کی تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد پاکستان نے پاک افغان طورخم سرحد کھول دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر محمد عمر داود زئی نے اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے خصوصی سیکریٹری عالمگیر بابر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران افغان سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ افغان حکومت نے طورخم سرحد پر پاکستانی مزدوروں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اس یقین دہانی کے بعد طورخم سرحد کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات کے دوران لنڈی کوتل میں افغان باشندوں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  جان کیری کا ایران اورسعودی وزیر خارجہ کو فون

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker