سائنس و آئی ٹی

انقرہ: تاریخ میں پہلی بار3اعضاکی پیوندکاری

انقرہ : دنیا میں پہلی بار ترکی میں ایک ساتھ 3 جسمانی اعضاء کی پیوند کاری کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
ترک شہر اناطولیہ کے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک 34 سالہ شخص کے دونوں ہاتھوں اور ایک ٹانگ کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں نے مذکورہ مریض کے چہرے کو ایک 19 سالہ شخص پر منتقل بھی کیا جو ترکی میں چہرے کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن بھی تھا۔ آپریشن کے بعد ڈاکٹر اسرافیل نے کہا کہ آج ہم نے دنیا کے سامنے اپنی کامیابی کا ثبوت پیش کر دیا ہے اور دنیا کی تاریخ میں پہلی کسی نے کسی ایک مریض کے 2 ہاتھوں اور ایک ٹانگ کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں مریض اس وقت آئی سی یو میں ہیں جہاں ان کی حالت ٹھیک ہے، تاہم آپریشن کے بعد 15 دن تک ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔
ہاتھوں اور ٹانگ کی پیوندکاری کا آپریشن 12 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔ 
اس سے قبل دونوں ہاتھوں کی پیوند کاری کے کئی آپریشن ہوچکے ہیں مگر یہ 3 اعضاء کی ایک ساتھ پیوند کاری اب تک کی طبی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گوگل نے پاکستان بنگلہ دیش میچ سے قبل اپنا لوگو تبدیل کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker