تازہ ترینعلاقائی

قومی شاہراہ رینالہ خورد بائی پاس پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ، خاتون اور بچہ موقع پر جانبحق

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) قومی شاہراہ رینالہ خورد بائی پاس پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے ،ٹکراؤ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور بچہ سڑک پر گر جانے سے پیچھے آنے والے ٹرک نے اُنہیں کچل دیاحادثہ میں خاتون اور بچہ موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے زخمی شخص اور جانبحق ہونے والوں کو آر ایچ سی رینالہ خورد ہسپتال منتقل کر دیاجانبحق ہونے والوں کی شناخت رسولاں بی بی زوجہ پرویز (28 سال) اور ارسلان ولد پرویز (3 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ کوٹ رادھا کشن ضلع قصور کے رہائشی تھے٭

یہ بھی پڑھیں  فیصلہ اورفاصلہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker