
اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) رینالہ خورد چوچک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک نوجوان جانبحق، دوسرا زخمی، ہسپتال منتقل۔زرائع کے مطابق چوچک روڈ نزد چک 20 ڈی آر کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیںجس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 13 سالہ نوجوان سڑک پر گر گیا جسے پیچھے آنے والی بس نے کچل دیا، حادثہ میں نوجوان موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیںریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ جانبحق نوجوان کی نعش کو ورثاکے حوالے کر دیاجانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شانی ولد عبدالغفور (13 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ نواحی گاو¿ں 13/1R کا رہائشی تھا٭