تازہ ترینعلاقائی

گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول اوکاڑہ کی دوطالبات نے ساہیوال بورڈکےمیٹرک امتحان میں آرٹس گروپ میں پہلی،تیسری پوزیشن حاصل کرلی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول اوکاڑہ کی دو طالبات نے ساہیوال بورڈکے میٹرک امتحان 2015 میں آرٹس گروپ میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ساجدہ پروین دخترظہور عالم رولنمبر 205392 نے 1100میں سے 1028 نمبر لیکر پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل کے علاوہ بیس ہزار روپیہ نقد انعام جبکہ حافظہ عائشہ دختر عبدالجبار رولنمبر 205393 نے 997 نمبر لیکر تیسر ی پوزیشن ،کانسی کا تمغہ اور دس ہزار روپیہ نقد انعام حاصل کیا۔ ساہیوال بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے سکول ،اساتذہ ، والدین اور ضلع کا نام روشن کرنے والی ہونہار طالبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول اوکاڑہ کی پرنسپل ثمینہ سعید نے کہا کہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے اور میرے نزدیک پوزیشن لینا ایک اعزاز ہے مگر اعزاز کو برقرار رکھنا بھی بہت ضروری ہے اور مجھے فخر ہے کہ میرا سٹاف پوری لگن سے طالبات کو ناصرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہوئے صوبائی سطح تک سے انعامات حاصل کرکے سکول کا نام روشن کرنے میں پیش پیش رہتاہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی علم دوست پالیسی نے طلبہ و طالبات میں تعلیم حاصل کرنے کی شمع روشن کر دی جسکے نتیجے میںآج ہر طالبعلم کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بورڈ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں وسائل کی کمی کی وجہ سے جو لوگ اپنے بچوں کو پڑھائی سے دور کرکے محنت مزدوری کی طرف راغب کر دیتے تھے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے لیپ ٹاپ ، سولر انرجی سسٹم اور لاکھوں روپے کے انعامات پر مشتمل پیکجزکے حصول کیلئے بچوں کی تعلیم کو ترجیح دے رہے ہیں اور ان کے بچے مزدوری کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی حاصل کرتے ہیں ۔اس موقعہ پر پوزیشنیں حاصل کرنے والی دونوں طالبات نے اپنے کامیابیوں کے پیچھے والدین، سکول کی پرنسپل ثمینہ سعید اور خصوصاً اپنی کلاس انچارج مسز شمیم جاویدکی ہدایات اور انکے درس وتدریس کی بہترین حکمت عملی کا مظہر قرار دیا۔ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے والی ساجدہ پروین نے مستقبل میں آئی ٹی کے شعبہ جبکہ تیسری پوزیشن لینے والی حافظہ عائشہ نے سی ایس یس کرکے ملک کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا *

یہ بھی پڑھیں  خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker