پاکستانتازہ ترین

رحمن ملک کا پاکستان میں یوٹیوب کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے وزیرداخلہ رحمن ملک نے متنازعہ مواد ہٹا کرکے یوٹیوب کھولنے کااعلان کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم دسمبر سے موبائل فون سمز دکانوں پر فروخت نہیں ہوں گی بلکہ صارفین کے گھروں پر بھیجی جائیں گی۔ یادر رہے کہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ یوٹیوب سروس بحال کرنے کے حوالے سے ان پر نوجوانوں کا بہت دباؤ ہے۔ مرکزی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیٹیلائٹ فون کا غلط استعمال ہورہاہے ، کوئی بھی سیٹیلائٹ فون پی ٹی اے یعنی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن کے بغیر استعمال نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران تمام صوبوں میں حساس علاقوں کی نشاندہی کرلی، ابھی تفصیلات نہیں بتاؤں گا، نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال ہوگا،جلوسوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ رحمن ملک کے مطابق محرم الحرام میں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سیکورٹی فوسز کی اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ شیعہ اور سنی بھائی بہت محتاط رہیں،دشمن اشتعال دلانے کوشش کرے گالیکن کسی بھی اشتعال میں نہ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدارس میں رہنے والے مہمانوں کی رپورٹ پولیس کو دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  تاجروں سے بھتہ مانگنے والے ملزم کو5 سال قید کی سزا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker