پاکستانتازہ ترین

پاک بھارت میچ دیکھنے یو اے ای جانیوالے شیخ رشید کو وزیراعظم نے واپس بلالیا

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلانے پر شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ روز دو روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے دو روز کے لیے چھٹی لی ہے وہ پاک بھارت میچ دیکھنے جارہے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں سے وہ ہنگامی طور پر وطن واپس آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایا۔شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پروازپی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج اور راولپنڈی میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث شیخ رشید کو واپس بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کے دورہ بھارت سے امن کی امید زند ہ ہوگئی۔کامران مائیکل

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker