علاقائی

اباوڑو:ٹھیکیداراستعمال شدہ میٹریل بند کی نئی تعمیرمیں استعمال کررہاہے

اباوڑو﴿سٹی رپورٹر﴾ضلع گھوٹکی کے بچاؤ بند نور شاہ کے قریب بچاؤ بند کی مرمت کے دوران ٹھیکیدار اسحاق مغیری نے بند کا استعمال شدہ میٹریل بند کی نئی تعمیر میں استعمال کررہا ہے ۔ اور اسکے علاوہ محکمہ جنگلات کے تقریباً50سے 60درخت بھی کاٹ کر ہضم کرچکا ہے ۔اعلیٰ عملدار ابھی تک خاموش ہیں۔وہاں کے رہائشیوں نے کہا کہ یہ جو بند تعمیر ہورہا کہ اسکا ہمیں ابھی سے ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔وہاں پر موجودپی ٹی آئی کے ضلعی رہنما کامریڈ اسباط علی گرگیج نے کہا کہ ٹھیکیدار اسحاق مغیری6فٹ پتھر لگانے کے بجائے 2فٹ لگارہاہے اور بند کے اندر کی طرف سے مٹی اٹھا کر بند پر رکھ رہیں اس کے علاوہ چھوٹا پتھر استعمال کررہے ہیں۔ندائے اصلاح کے بیر وچیف سے بات کرتے وقت ٹھیکدار اسحاق مغیری نے کہا کہ میرا پریزیڈنٹ آف پاکستان آصف علی زرداری بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button