پاکستانتازہ ترین

ڈسکہ:سسٹم کی خرابی یا عملے کا ٹال مٹول یوبی ایل کا عملہ لوگوں کو سارا دن ٹرخاتا رہا

ublڈسکہ(نامہ نگار)سسٹم کی خرابی یا عملے کا ٹال مٹول یوبی ایل کا عملہ پنشنرز اور دیگر لین دین کرنے والے کاروباری افراد کو سارا دن ٹرخاتا رہا تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بینک کا ناتجربہ کار عملہ جو کمپیوٹرسسٹم کی الف ب سے واقف نہ ہے اپنی ناتجربہ کاری سے بینک میں لین دین کر نے والے کاروباری حضرات اور عمر رسیدہ پنشنرز سے نامناسب رویہ اختیار کرکے شہریوں کے لئیے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں جس سے کاروباری حضرات کو بھی بینک میں لین دین کر نے کے لئے کئی کئی چکر لگانے پڑتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی قیمتی وقت کا ضیاع ہو تا ہے بلکہ کئی کئی گھنٹے قطاروں میں لگ کر جسمانی تھکاوٹ سے بھی دوچار ہو نا پڑتا ہے جبکہ یو بی ایل کا ناتجربہ کار عملہ شہریوں کو کمپوٹر سسٹم میں خرابی کا کہہ کر ٹرخادیتے ہیں جس سے دور دراز سے آئے عمر رسیدہ پنشنرز کوٹرانسپورٹ کے اضافے کرایہ کے ساتھ ساتھ ذہنی کوفت کا بھی سامنا رہتا ہے دھیدووالی کے رہائشی ریٹائرڈ ملازم محمد الیاس نے کہا کہ صبح سے بینک میں تیسرا چکر لگا رہا ہوں جب بھی آتا ہوں سسٹم کی خرابی کا جواب ملتا ہے کنڈن سیان کے رہائشی واپڈا ملازم ناصر محمود رانجھا نے کہا کہ بینک عملہ اکاؤنٹ ہولڈرز کی بجائے اپنی خوشی گپیوں کو ترجیح دیتے ہیں انہوں نے یو بی ایل کے اعلی حکام سے اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button