تازہ ترینعلاقائی

بلوچستان اسمبلی: اسپیکراسلم بھوتانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد منظور

blochistan assemblyکوئٹہ(نامہ نگار)   بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ بلوچستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید مطیع اللہ آغا کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز میں سینئر وزیرمولانا عبدالواسع نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جس پر ایوان میں خفیہ رائے شماری کرائی گئی۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ایوان میں موجود 47 اراکین نے تحریک کی حمایت میں ووٹ ڈالا جبکہ ایک ووٹ تحریک کی مخالفت میں کاسٹ کیاگیا۔ بعد میں ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ محمد اسلم بھوتانی اسمبلی کے اسپیکر نہیں رہے۔ اس سے قبل ایوان میں اسلم بھوتانی کو اجلاس میں طلب کرنے کیلئے گھنٹیاں بجائی گئیں تاہم وہ ایوان میں نہیں آئے، اس دوران پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر جان علی چنگیزی اور اپوزیشن لیڈر نوابزادہ طارق مگسی نے ایوان سے واک آوٴٹ کردیا۔ تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ اسلم بھوتانی کے خلاف ایوان کی اکثریت نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔ دوسری جانب اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ وہ اسپیکر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ (محمد مظہررشید چوہدری سے ) انٹر کالجز کبڈی ٹورنمنٹ ساہیوال ڈویژن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker