سائنس و آئی ٹی

یوفون کی جانب سے ہر ری چارج پر مزید 2 فیصد چارجز لاگو

یوفون  کی جانب سے اپنے صارفین کی توقعات سے بڑھ کر ایک بار پھر نیا ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے۔ یوفون صارفین کو اب ہر کارڈ ری چارج ، ٹاپ اپ اور یو شئیر پر ری چارج کی مالیت کا 2 فیصد    اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔آسان الفاظ میں یوں کہیے کہ 100 روپے کے ری چارج پر پہلے سے لاگو کئی قسموں کے ٹیکسز کے علاوہ اب 2.39 روپے اضافی کاٹے جائیں گے۔

اس نئے ٹیکس کا اطلاق 17 مارچ 2012 سے ہوگا۔یوفون کی ویب سائیٹ پر اس حوالے سے دیا گیا نوٹ کچھ یوں ہے۔

معزز صارف، آپ کی توقعات سے بڑھ کر بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے ، 17 مارچ 2012 سے ہر ری چارج پر موجودہ گورنمنٹ ٹیکسز کے علاوہ فیصد  2 فیصد اضافی چارجز لاگوہونگے۔

ان اضافی چارجز کی نئی لہر کا آغاز گذشتہ ماہ ٹیلی نار کی جانب سے کیا گیا جب پہلے سے موجود 5 فیصد اضافی چارجز میں 2فیصد کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  لوگوں کی اکثریت کا فیس بک پر سے اعتبار اٹھ گیا

یوفون کی جانب سے بھی اضافی چارجز لاگو کرنے کے بعد اب لگتا یوں ہے کہ باقی ٹیلی کام آپریٹر بھی اسی روش کی پیروی کریں گے۔

اس سے بری خبر یہ ہے کہ پی ٹی اے کے چئیرمین ڈاکٹر محمد یاسین نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو یہ بتایا ہے کہ پی ٹی اے ، ٹیلی کام کمپنیوں کو اضافی چارجز لگانے سے منع نہیں کر سکتی اور اس حوالے سے کوئی حد مقرر کرنا بھی ممکن نہیں ،کیونکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے کمپنیوں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایک شناختی کارڈپر5سےزائدسمیں جاری کرنےپرکارروائی کا حکم

کمیٹی کے ممبران نے پی ٹی اے کو تجویز دی  کہ وہ کمپنیوں کی جانب سے آئے روز لاگو کیے جانے والےاضافی چارجز کو روکنے کے لیے ایک حد مقرر کر دیں ، لیکن پی ٹی اے نے یہ تجویز ماننے سے انکار کر دیا۔ یوں لگتا ہے کہ پی ٹی اے جسکا کام صارفین کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے وہ اب ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مل کر ٹیلی کام کمپنیوں کے ناجائز اقدامات میں انکی مدد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیلی نار کی پورا پاکستان آفر: مفت لامحدود کالز

اب صارفین کے لیے آخری امید   کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان ہی ہے۔ جو کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو یہ اضافی چارجز لاگو کرنے سے روک سکتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت جولائی 2012 سے 2 فیصد ریڈیو ٹیکس لاگو کرنے کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker