بین الاقوامیتازہ ترین
مودی جیتے تو چائے بھارت کا قومی مشروب ہوسکتی ہے، برطانوی میڈیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیانے کہاہے کہ اگر بی جے پی کے بطوروزیراعظم نامزد امیدوارنریندرمودی جیت گئے تو چائے کو بھارت کو قومی مشروب کادرجہ قراردیا جاسکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب بس انتظار یہ ہے کہ چائے بنانے والی کوئی بڑی کمپنی الیکشن اسپانسر کرنے کے لیے آگے بڑھے کیونکہ نریندر مودی وزیراعظم بنے توچائے کو قومی مشروب کا مرتبہ ملنا طے ہے۔رپورٹ کے مطابق نریندرمودی خودکئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ چائے فروش کے بیٹے ہیں اوربچپن میں چائے بیچتے رہے ہیں،اگرکوئی شخص انھیں کہے کہ وہ چائے فروش ہیںتو مجھے عارمحسوس نہیں ہوتی ہے،رپورٹ کے مطابق بھارت کی بڑی چائے کمپنیوں کوآگے آنے کا اس سے بہترین موقع ابھی تک نہیں مل سکتاکیونکہ یہ بہترین وقت ہے کہ بھارت میں چائے کو قومی مشروب کا درجہ ملنے والاہے۔