تازہ ترینکھیل

تمام الزامات جھوٹے ہیں ،معاملے کو غلط رنگ دینے سے فیملی اذیت کاشکار ہے،عمراکمل

لاہور(نامہ نگار)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،تمام الزامات جھوٹے ہیں، معاملے کو غلط رنگ دینے سے فیملی اذیت کا شکار ہے۔ پی سی بی کے شوکاز نوٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میڈیا پر بیٹھ کر چند لوگ معاملے کو خراب کررہے ہیں۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شوکاز ںوٹس پر کل جواب جمع کرا دوں گا۔ انکا کہنا تھا کہ کرکٹ شوق میرا ہے اس کو نہیں چھوڑ سکتا، شاہد آفریدی کے اعتماد پرمیں انکا مشکور ہوں۔ دوسری جانب ایس این جی سی پی کے مینجر کا کہنا ہے کہ اس روز عمر اکمل اجازت لے کر کھانا کھانے گئے تھے اور ٹائم پر واپس آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومتی مجبوریاں اورعوام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker