تازہ ترینکھیل

عمراکمل کیساتھ بگ بیش نے اپنا معاہدہ ختم کردیا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناں ہاں میںبدلتے بدلتے عمراکمل کے ساتھ بگ بیش لیگ نے کنٹریکٹ ختم کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے تین کھلاڑیوں شاہد آفریدی ، سعید اجمل اور عمراکمل نے بگ بیش لیگ کھیلنے تھی جس کے لیے بروقت اُنہیں پی سی بی نے اجازت نہیں اور پھر آسٹریلوی بورڈ کے احتجاج پر پیر کو ایک ہفتے کے لیے تینوں کھلاڑیوں کو اجازت دیدی گئی تاہم صرف ایک میچ کھیلنے کی اجازت پر عمر اکمل کیساتھ کنٹریکٹ منسوخ کردیاگیا ۔ شاہدآفریدی نے گذشتہ روز ہی آسٹریلیا جانے سے انکار کردیاہے جبکہ آج بگ بیش نے عمراکمل کے ساتھ کیاگیامعاہدہ منسوخ کردیا۔عمراکمل نے سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنی تھی۔ذرائع کاکہناہے کہ پی سی بی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیں  شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث افراد گرفتار ہو چکے، رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker