تازہ ترینکھیل

لاہور:عمراکمل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل اور سابق ٹیسٹ کرکٹ عبد القادر کی صاحبزادی نور آمنہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ عمر اکمل کا نکاح سادگی سے مسجد میں ادا کیا گیا جس میں قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، اس موقع پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی پر بہت خوش ہیں اور رخصتی کے بعد ہنی مون پر جانے کے بجائے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔ عمر اکمل اور نور آمنہ کی رخصتی کی تقریب آئندہ بدھ کو جبکہ ولیمہ جمعرات کو ہوگا۔ واضح رہے کہ اکمل برادران میں عمر اکمل سب سے چھوٹے ہیں اور دونوں بڑے بھائی کامران اکمل اور عدنان اکمل پہلے ہی شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button