لاہور (مانیٹرنگ سیل) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عمر اکمل کی شادی سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی نور قادر سے طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریب 26 فروری کو لاہور میں ہو گی اور اس سلسلے میں دونوں خاندانوں نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔