تازہ ترینکھیل

عمرگل اورسعید اجمل کو کاﺅنٹی کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے سپنر سعید اجمل اور فاسٹ باﺅلر عمرگل کو کو کاو¿نٹی کھیلنے کی اجازت مل گئی اور اب دونوں کھلاڑی کاو¿نٹی سیزن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت ملنے کے بعداب سعیداجمل پندرہ اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوں گے اور کاﺅنٹی سیزن کے تیسرے مرحلے میں ووسٹر شائر کی طرف سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ فاسٹ بولر عمر گل اور انگلش کاو¿نٹی سمرسیٹ کے درمیان بھی معاملات طے پا گئے۔ عمر گل مختصر مدت کیلئے سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button