پاکستان

عمرکوٹ: زرداری، نواز شریف تبدیلی کے سونامی کو روکنے کے لیئے ایک ہوگئے: عمران خان

عمر کوٹ: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں زرداری اور نواز شریف تبدیلی کے سونامی کو روکنے کے لیئے ایک ہوگئے ہیں ۔۔ چار برسوں میں ساڑھے آٹھ ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے ۔۔ تحریک انصاف نے تبدیلی کے سونامی میں شمولیت کی دعوت دینے نکے لیئے زیریں سندھ کے شہر عمر کوٹ میں میدان سجایا ۔۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صدر زرداری اور میاں نواز شریف تبدیلی کے سونامی کو روکنے کے لیئے ایک ہوگئے ہیں ۔۔ ۔۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر کی چوری کو بچانے کے لیئے وزیراعظم کا توہین عدالت کرنا افسوسناک ہے ۔۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساڑھے چار سال میں قوم کے ساڑھے آٹھ ہزار ارب روپے چوری کیئے گئے ہیں ۔۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد ایک ایسا بلدیاتی نظام لائے گی جو ظالمانی جاگیردارانیہ نظام اور تھانہ کلچر کا خاتمہ کر دے گا ۔۔ عمر کوٹ کے جلسے میں سیکیورٹی کے لیئے پولیس اہلکار بھی بھیجے گئے تھے جن کے لیئے راوہ چین ہی چین لکھتا رہا ۔۔ شرکاء کے لیئے وہ انتظام بھی کیا گیا تھا جو اب ہر جسلے کا لازمی جزو بنتا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں  فوجی عدالتوں کا قیام، حکومت نے اپوزیشن کا مطالبہ مان لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker