تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:سابق ممبراسمبلی غزالہ حبیب کے بیٹے کے اغواء میں ملوث اغواء کاروں کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

imagesمانسہرہ(قاضی بلال سے)سابق صوبائی وزیر مال اور ممبر صوبائی اسمبلی حبیب الرحمان تنولی کے نواسے اورمانسہرہ کے ممتاز قانون دان اورنگزیب اسد ایڈووکیٹ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی غزالہ حبیب کے بیٹے کے اغواء میں ملوث تین اغواء کاروں کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے مجرموں کی جائیداد منقولہ وغیر منقولہ بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیراور ممبر قومی اسمبلی حبیب الرحمان تنولی کے نواسے طلال اسد خان کو29-10-2012کو ایبٹ آباد سے اس وقت گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا تھا جب وہ اپنی گاڑی میں تھانہ میر پور کی حدود سیٹھی مسجد سے تھوڑے فاصلے پر گزر رہے تھے۔ اغواء کاروں نے طلال اسد خان کی بازیابی کے لئے 5کروڑروپے تاوان طلب کیا تھا۔ 5روز تک اغوا رہنے والے طلال اسد کا اغواء ایبٹ آباد پولیس کے لئے بڑا چیلنج بن گئی۔اعلیٰ حکام کی ہدایت پر پولیس تھانہ میر پور نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے 5روز کے اندر اندر طلال اسد خان کو ایبٹ آباد کی ایک کوٹھی سے بازیاب کرتے ہوئے اغواء کار گروہ سے تعلق رکھنے والے دو افغان مہاجرین آدم خان عرف فیصل، عقیق الرحمان اور ان کے ساتھی نوروز علی شاہ کو گرفتا ر کیا اور ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا۔ اغواء کار گروہ کے چار ارکان عابدآ فریدی۔ زاہد ،حفیظ عباسی۔ خان سیدکو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔ پولیس نے مغوی طلال اسد خان کے والد اورنگزیب اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرنے کے بعد دو افغان مہاجرین آدم خان عرف فیصل، عقیق الرحمان اور ان کے ساتھی نوروز علی شاہ کو عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ ان کی منقولہ وغیر منقولہ جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مقدمہ میں نامزد چار ملزمان کے وارنٹ دائمی جاری کرتے ہوئے فوری طورپر ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : معاشی و معاشرتی نا ہمواریوں کے خلاف پاکستانی عوام کو بااصول قیادت کی ضرورت ہے . رانا ساجد علی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker