شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بیمار نہیں ہوں، عمر شریف کا نئے سٹیج شوز کرنے کا اعلان

بیمار نہیں ہوں، عمر شریف کا نئے سٹیج شوز کرنے کا اعلان

کراچی(نمائندہ شوبز ) عالمی شہرت یافتہ اداکار عمر شریف نے طبیعت خرابی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے نئے سٹیج شوز کرنے کا اعلان کر دیا۔عمر شریف نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے طبیعت ناسازی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا ویڈیو بنانے کا مقصد مجھ سے منسوب جھوٹی خبر کو واضح کرنا ہے جس میں کسی نے سوشل میڈیا پر یہ پھیلا دیا کہ میں ہسپتال میں زیرعلاج ہوں۔ یہ خبریں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔عالمی شہرت یافتہ اداکار نے کہا میں ہمیشہ ہی اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اور خوشیوں کی اور محبتوں کی درخواست کرتا رہا ہوں لیکن اس وقت میں اللہ کے کرم سے بالکل ٹھیک ہوں بلکہ میں اڑان بھرنے کیلئے بھی تیار ہوں

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:گیس کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کوکھاناپکانے میں شدید مشکلات کا سامنا
error: Content is Protected!!