پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم 27 اپریل کو عمرہ ادا کرنے سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد (پاک نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف 27 اپریل کو عمرہ ادا کرنے سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور مریم نوازشریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد رکن قومی اسمبلی اور حکومتی اتحادی اسلم بھوتانی کو بھی اپنے ساتھ عمرہ پر جانے کی دعوت دی تاہم اسلم بھوتانی صحت ناسازی کے باعث وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ پر نہیں جاسکیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!