پاکستانتازہ ترین

یو این مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کا حوالدار شہید

راولپنڈی(پاک نیوز)اقوام متحدہ (یو این) مشن میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعب تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق نے جام شہادت نوش کرلیا، محمد شفیق یواین مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، حوالدار محمد شفیق سینٹرل افریقن ری پبلک میں شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کےمطابق حوالدار محمد شفیق کی نماز جنازہ آبائی علاقے میاں چنوں میں اداکردی گئی اور شہیدکومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارمحمدشفیق فروری2021میں یواین مشن کاحصہ بنے ،اب تک 162 پاکستانی جوان یواین مشن میں خدمات کے دوران شہیدہوچکےہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدارمحمدشفیق نےسوگواران میں بیوہ اور3بچےچھوڑےہیں۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:گزشتہ روز کھلی کچہری میں پیش ہونے والے چار افراد کی درخواستوں پر مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker