تازہ ترینفن فنکار

مشہور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے

لاہور(نمائندہ شوبز)مشہور کردار انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کرگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فاروق قیصر کے نواسے محمد نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔فاروق قیصر نے 1976 میں انکل سرگم کے کردار سے شہرت پائی تھی۔مرحوم فاروق قیصر کو تمغہ امتیازاور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔فاروق قیصر پاکستانی آرٹسٹ، کالم نگار، ڈائریکٹر، پتلی باز اور آواز کے اداکار ہونے کے علاوہ انہوں نے کچھ کتابیں بھی تخلیق کیں۔فاروق قیصر کی پہچان ان کا مشہور کیریکٹر ”انکل سرگم“ بنا جو انہوں نے 1976ء میں بچوں کے ٹی وی شو کلیاں میں پیش کیا۔اس کے علاوہ وہ ایک مشہور کارٹونسٹ بھی ہیں۔فاروق قیصر کی کتابوں میں ”ہور پوچھو، کالم گلوچ، میٹھے کریلے اور میرے پیارے اللہ میاں“ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  گستاخانہ فلم پر پابندی لگائی جائے۔ محمد بوٹا نائب صدرتحصیل شرقپور

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker