تازہ ترینکھیل

انڈر19 فائنل،بھارت انڈر19ورلڈ کپ کاچمپئین بن گیا

ٹاؤنزول (نمائندہ سپورٹس) انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کر انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا۔ بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے دیئے گئے ہدف266 کو 47ویں اوور میں ہی مکمل کرلیا۔ واضح رہے کہ بھارت تیسری بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتح بننا ہے۔  میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے میچ کا آغاز مایوس کن کارکردگی سے کیا۔ صرف آٹھ رنز پر اس کے دو بیٹسمین جب کہ اڑتیس رنز پر چار بلے باز پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد بوسیسٹو اور ٹی ایم ہیڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا۔ بوسیسٹو نے ناقابل شکست ستاسی رنز بنائے جبکہ ہیڈ نے سینتیس رنز اسکور کیے۔  ٹرنر نے ذمہ دارانہ  یٹنگ کرتے ہوئے تینتالیس رنز کی اننگ کھیلی۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچیس رنز بنا لیے۔ بھارت کی جانب سے سندیپ شرما نے چار وکٹیں حاصل کی۔ دوسری جانب بھارتی بلے بازوں نے ابتدا ہی سے جارحانہ روایہ اختیار کیا۔ بھارتی کپتان انمکت چند نے شاندار سینچری اسکور کی۔ فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کشمیری مسلمان خواتین پربھارتی درندگی کی انتہا ہو چکی ہے. رانا ساجد علی رضا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker