تازہ ترینعلاقائی

جامعہ کراچی:ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کل سے شروع ہونگے

university of karachiکراچی(نامہ نگار) جامعہ کراچی کے تحت ایم فل / پی ایچ ڈی اور ایم ایس (سرجری) / ایم ڈی (میڈیسن )2013 ء کے لئے داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کل بروز پیر 06 مئی تا21 مئی 2013 ء تک جامعہ کراچی کی ویب سائٹ (www.uok.edu.pk )سے ڈاؤن لوڈ کرکے 2000/= روپے کے پے آرڈر کے ساتھ بنام یونیورسٹی آف کراچی متعلقہ شعبوں میں جمع کرایا جاسکتا ہے ۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدواروں کی فہرست 25 مئی2013 ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری اور متعلقہ شعبوں کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 27 مئی سے 30 مئی تک متعلقہ شعبے ،مرکز اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔داخلہ ٹیسٹ اتوار02 جون2013 ء کو صبح10:00 بجے ہوگا ۔اس سال جن شعبہ جات میں داخلے دیئے جارہے ہیں ان میں کلیہ فنون کے شعبہ عربی،معاشیات،تعلیم ،انگلش لٹریچر،انگلش لینگوسٹک ،عمومی تاریخ،بین الاقوامی تعلقات،اسلامی تاریخ،ابلاغ عامہ،فارسی،فلسفہ ،سیاسیات،سائیکلوجی،سندھی ،عمرانیات،سوشل ورک،خصوصی تعلیم اور اُردو شامل ہیں۔اس کے علاوہ کلیہ علوم میں شعبہ ایگریکلچر ،اپلائیڈ فزکس ،ببوٹنی ، بائیوکیمسٹری ،بائیوٹیکنالوجی ،کیمسٹری ،کمپیوٹر سائنس،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،جینیٹکس ،جیوگرافی،جیولوجی،ریاضی،مائیکروبائیولوجی،فزکس،فزیولوجی، شماریات اور زولوجی،کلیہ ادویات میں شعبہ فارماسیو ٹکس ،فارما کولوجی،فارماسیوٹیکل کیمسٹری اور فارماکوگنوسی ،کلیہ معارف اسلامیہ میں شعبہ اسلامک لرننگ ،قرآن وسنہ ،اصول الدین اور اسلامک اسٹڈیز ،کلیہ مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنس میں بزنس ایڈمنسٹریشن، پبلک ایڈمنسٹریشن اورکامرس میں داخلے دیئے جائیں گے جبکہ کلیہ میڈیسن میں ایم ایس (سرجری) اور ایم ڈی(میڈیسن) اور کلیہ قانون میں صرف پی ایچ ڈی پروگرام کریا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں  اقوام متحدہ کشمیریوں کے مصائب ختم کرانے میں کردار ادا کرے،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker