تازہ ترینعلاقائی

جامعہ کراچی اور اس سے الحاق شدہ کالجز میں 14 اگست کو تعطیل رہے گی

university of karachiکراچی (نامہ نگار)رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق جامعہ کراچی اور اس سے الحاق شدہ کالجز میں 14 اگست کو تعطیل رہے گی جبکہ 14 اگست کو جشن یوم آزادی کے سلسلے میں جامعہ کراچی کی نئی انتظامیہ بلڈنگ کے سامنے تقریب کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔08 بجکر 50 منٹ پر تلاوت قرآن کریم ،08 بجکر 59 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اور 9:00 بجے شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر پر چم کشائی کرینگے ،بعد ازاں ہدیہ نعت پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر حاضرین سے خطاب کرینگے ۔آخر میں وطن عزیز کی سلامتی ،سربلندی اور استحکام کے لئے دعا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  جامعہ کراچی:ایم اے ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی کل آخری تاریخ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker