تازہ ترینعلاقائی

جہلم شہر وگردونواح میں جگہ جگہ گیس ریفلنگ کا دھندہ سرعام جاری

جہلم (نامہ نگار)جہلم شہر وگردونواح میں جگہ جگہ گیس ریفلنگ کا دھندہ سرعام جاری سینکڑوں شہریوں کی زندگیاں داؤ ں پر لگ گئی انتظامیہ خاموش تماشائی درجنوں لوگ گیس ریفلنگ سے پھٹنے والے سلنڈروں جابحق وزخمی ہو چکیں ہیں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح میں جگہ جگہ محمدی چوک ،جادہ چونگی،مشین محلہ،ریلوے روڈ ،قبرستان چوک،ٹاہلیانوالہ،بلال ٹاؤن،روہتاس روڈ ،گھرمالہ ،سعیلہ روڈ ،چک جمال ،سنگھوئی ،کالا گجراں ،عباس پورہ روڈ وغیرہ پر مصروف ترین مارکیٹوں پلازوں میں سرعام گیس کی ری ریفلنگ کا دھندہ جاری ہے جس کی وجہ سے اس کاروبار کے اردگرد رہنے اور کاروبار کرنے والے سینکڑوں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے حالانکہ اس سے پہلے بھی گیس کی ریفلنگ کے نتیجہ میں سلنڈر پھٹنے سے درجنوں افراد جابحق اور زخمی ہو چکیں ہیں شہریوں کی اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل ہے کہ وہ نوٹس لے کر کاروائی کریں

یہ بھی پڑھیں  لاہور: نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں آج دوبارہ طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker