تازہ ترینفرخ شہباز وڑائچکالم

اردو کی یاد میں!!

نا جانے کیوں میرا اندر کا لکھاری مجھے بار بار مجبور کر رہا تھاکہ آج اپنی قوی زبان پر لکھو جو اپنے وطن میں در بدر ہے۔ لیکن دل کو بھلا کون سمجھائے بھائی!!! یہاں تو سب کوسیاست کے گندے انڈوں پر کی گئی باتیں سننے کی عادت ہو گئی ہے اب تمھارا قومی زبان کے لئے یہ رونا دھونا کون سنے؟؟؟بہر حال جیت دل کی ہوئی۔تاریخ کی کتابوں کی ورق گردانی کر کے دیکھ لیں آپ کو پتا چل جائے گاجن قوموں نے اپنی زبان اور ثقافت کو اہمیت نہیں دی آج ان قوموں کا صفحہ ہستی پہ نام و نشان نہیں تاریخ نے ان کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی۔آج کا منظر نامہ اٹھا کر دیکھ لیں ترقی یافتہ ممالک میں اسی زبان کو اہمیت دی جاتی ہرجگہ وہی زبان بولی جاتی ہے جسے ان کا آئین قومی زبان کہتا ہے مگر ہمارے ہاں معاملہ ذرا مختلف ہے ہماری قومی زبان تو اردو ہے مگر سارا زور انگلش پر دیا جاتا ہے اس کی منطق میرا ناقص ذہن سمجھ نہیں پایا!!1973 کے آئین میں اس عزم کااعلان کیا گیا تھاکہ اردو کو پندرہ سال کے عرصہ میںبطور دفتری زبان رائج کر دیا جائے گا۔آج اس بات کو 38 سال ہوچکے ہیں مگر ہمارے 15 سال مکمل نہیں ہورہے دفتری زبان اردو کرنے کی بجائے ذریعہ تعلیم بھی انگریزی کر رہے ہیں۔تاریخ شاہد ہے ان قوموں نے کبھی ترقی نہیں کی جنھوں نے اپنی زبان اور ثقافت کو چھوڑ کر دوسری قوموں کی زبان اور ثقافت کو اپنایا ہے۔آج ہم انگریزی زبان سیکھنے کے چکر میںقومی زبان بھی بھول گئے اور دونوں زبانوں کے درمیان بری طرح سے پھنس کہ رہ گئے ہیں۔ایک کہاوت ہے۔۔۔۔۔۔ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا بس ہمارا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے اس معاملے پر کوئی سیاسی پارٹی سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے۔آج بھی ہمارے ملک میں فیل ہونے کی شرح جس مضمون میں سب سے زیادہ ہے وہ انگریزی ہے۔ہمارے حکمرانوں کے ذہن میں ان کے مشیر یہ ڈال چکے ہیں پاکستان اس دن سے ترقی کرنا شروع کرے گا جس دن قوم کے بچے بچے کو انگریزی آئے گی۔اگر ترقی یافتہ ممالک کا جائزہ لیں تو پتہ چلتا ہے ان کا تعلیمی نصاب بھی ان کی قومی زبان میںہے ۔ہمارے ہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے ہمارا زیادہ تر نصاب گوروں کی زبان میں ہے شرح خواندگی کم ہنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے۔ان قوموں کی ترقی کا راز ان کی اپنی زبان سے محبت

یہ بھی پڑھیں  سولی پہ چڑھانا واجب ہے!!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker