کراچی (بیورو پاکستان) حضرت علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی قادری رضوی علیہ الرحمہ کا تیسواں سالانہ عرس مبارک 3 روز کے بعدآستانہ عالیہ قادریہ رضویہ میمن مسجد مصلح الدین گارڈن سابقہ کھوڑی گارڈن میں اختتام ہوگا۔ عرس کی صدارت حضرت علامہ سید شاہ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت قاری صاحب نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی خدمت اور اشاعت میں گزاری اسی لئے اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی آپ کا نام آج تک زندہ ہے اور یہ مردان قلندر اپنی قبروں میں رہ کر بھی لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتے ہیں۔ شاہ تراب الحق صاحب کے جانشین علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت قاری صاحب علیہ الرحمہ کا فیضان آج بھی جاری ہے اور انشااللہ تعالیٰ تاقیام قیامت جاری رہے گا۔ جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ علامہ خلیل الرحمن چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علما انبیائے کرام کے وارث ہوتے ہیں۔ اور قاری صاحب علیہ الرحمہ اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کا فیضان کراچی والوں میں ساری زندگی لٹاتے رہے۔عرس کی تقریبات میں علامہ ابرار احمد رحمانی، علامہ عبدالحفیظ معارفی، علامہ ناصر خان ترابی، شیخ الحدیث علامہ اسماعیل ضیائی، شیخ الحدیث علامہ یونس شاکر القادری اور دیگر علمائے کرام اور حاجی حنیف طیب سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
923016593177