تازہ ترینکھیل

یوایس اوپن،سیمی فائنل میں اعصام روزے کی جوڑی کو شکست

نیویارک(نمائندہ سپورٹس) امریکا کے شہرنیویارک میں کھیلے جانےوالےٹینس کے گرینڈ سلیم یوایس اوپن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکی جوڑی برائن برادرز نے پاکستان کے نمبر1ٹینس اسٹار اورجرمنی کے جولین راجر کی جوڑی کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ دونوں جوڑیوں کے درمیان کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل مقابلے میں برائن برادرز نے پاک ڈچ جوڑی کو آؤٹ کلاس کردیا۔ برائن نے برادرز نے پہلے سیٹ میں اعصام اور جولین کو 6-3سے شکست دی ،دوسرے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نے برائن برادرز کے خلاف مزاحمت کی لیکن امریکی جوڑی نے اپنا بہترین کھیل جاری رکھتے ہوئے دوسراسیٹ بھی 6-4سے جیت کرفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یوایس اوپن 2010کے فائنل میں برائن برادرز نے اعصام الحق کو ان کے سابقہ پارٹنر روہن بوپننا کے ساتھ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاول نگر:ڈی سی اومحمد ارشاد حسین شاہ کاضلعی ہسپتال میں ٹی بی وارڈ کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker