تازہ ترینکھیل

یوایس اوپن:اعصام اورجولین سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لندن(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ یوایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں اعصام اور روجر کا سامنا کرسٹین ہیرسن اور رائن ہیرسن پر مشتمل امریکی جوڑی سے تھا۔ بارش کی وجہ سے یہ میچ دو روز میں مکمل ہوا جس میں اعصام اور روجر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت لیا اور پھر دوسرے سیٹ میں بھی کسی دشواری کے بغیرچھ تین سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button