بین الاقوامیتازہ ترین

نواز شریف کیلئے ’طاقت‘ ہاتھ میں لینے کی کوشش آرمی چیف کے تعلق کا امتحان ہوگا:امریکی خفیہ رپورٹ

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ادارے نے خیال ظاہر کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کی’ طاقت‘ ہاتھ میں لینا وزیراعظم نواز شریف کیلئے بہت آسان نہیں ۔ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کی خارجہ امور اور نیشنل سیکیورٹی کی پالیسی اپنے ہاتھ میں لینے کی کوششیں ان کے اور فوج کے سربراہ کے تعلقات کے لیے ایک طرح کا امتحان ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش رکھتا ہے لیکن پاکستانی خود مختاری کو نظرانداز کرنے کی صورت میں پاکستان امریکہ کے ساتھ تعاون کشیدگی کا شکار بن سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف معیشت، توانائی اور سیکیورٹی کو بہتر کرنے کی بڑی کوشش کریں گے جس میں کامیابی کے لیے وہ امریکہ سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔پاک ، بھارت تعلقات کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹ کہتی ہے کہ نواز شریف اس رشتے کو بہتر کرنے کے لیے سنبھل کر آگے بڑھیں گے لیکن انتخابات کی وجہ سے بھارت شائد ہی کوئی دلیرانہ قدم اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ19: آج شاہین نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہونگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker