پاکستان

اسامہ کےاہلخانہ کاجیل ٹرائل،یمنی بیوہ کابھائی قانونی جنگ کیلئےاسلام آبادپہنچ گئے

اسلام آباد : اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ باقاعدہ سماعت چھبیس مارچ سے شروع ہو گی۔ اسامہ کی یمنی بیوہ کا بھائی قانونی جنگ لڑنے اسلام آباد پہنچ گیا۔ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو سینئرسول جج اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم، چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر سئنیرسول جج نے سب جیل میں جا کرمقدمے کی سماعت کی، عدالت نے وکلاء کو بتایا کہ ایف آئی اے نے اسامہ کے اہل خانہ کا چالان پیش کردیا ہے، ٹرائل چھبیس مارچ کو سب جیل کے اندر ہی ہو گا۔ اسامہ بن لادن کی یمنی بیوہ کے بھائی زکریا نے اپنی ہمشیرہ کی قانونی مدد کے لیے عدالت سے دفاع کا موقع فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔ وکلاء نے اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو کھلی عدالت میں پیش نہ کئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا اور اسامہ کے اہل خانہ کو مفت قانونی مدد فرایم کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پشین: زائدالمیعاد سیرلیک کی سرعام فروخت جاری کئی بچے بیمار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker