پاکستان

اسامہ کیخلاف آپریشن کو پاک فوج نے اپنی توہین سمجھا:کیمرون منٹر

پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ اسامہ کے خلاف آپریشن کو پاک فوج نے اپنی توہین سمجھا,امریکی رہنما اپنے وعدے پورےکرنےمیں ناکام رہے، شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ سےپاک امریکا خفیہ اداروں کےتعلقات میں تبدیلی آسکتی ہے۔بوسٹن میں ہارورڈ یونیورسٹی کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوے کیمرون منٹر نے کہا کہ سی آئی اے اور آئی ایس آئی میں تعاون اب بھی جاری ہے تاہم امریکہ کے پاکستانیوں کے ساتھ فوجی تعلقات متاثر ہوے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک امریکہہ مقاصد یکساں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے جو کچھ کھویا وہ ہمیں یاد رکھنا ہوگا۔اس جنگ میں 4ہزارپاکستانی فوجی اور 30سے 40ہزار شہری جاں بحق ہوچکےہیں ۔پاکستان اب بھی دہشتگردی کےخلاف لڑنے کیلئے پرعزم ہے، انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں انتہای غیر مقبول ہے۔دس میں سے چھ پاکستانی امریکا کو پسند نہیں کرتے، کیمرون منٹر نے اعتراف کیا کی ریمنڈ ڈیوس کے واقعے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہوے۔رہی سہی کسر ڈرون حملوں اور اسامہ بن لادن کےخلاف آپریشن نے پوری کردی ۔انہوں نے تسلیم کیاکہ سن 2008میں برسراقتدار امریکی قیادت نےپاکستان کےساتھ حدسے زیادہ وعدے کئے۔امریکی رہنما اپنے وعدوں کوپوراکرنےمیں ناکام رہے جس کیوجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں ان کاکہناتھا امریکا پاکستان کے ساتھ اعتدال پرمبنی تعلقات اور اس کے معاملات میں کم سے کم مداخلت چاہتاہے۔ان کا کہناتھا پاکستانی خفیہ ادارے کے سربراہ شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ سےدونوں ممالک کےخفیہ اداروں کےتعلقات میں تبدیلی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  عقیل خان کالمسٹ کی روزنامہ کوژک کے چیف ایڈیٹر اسلم خان کے والد کے انتقال پراظہارتعزیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker