پاکستانتازہ ترین

عثمان بزدار 44 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار ہوا میں اڑا گئے

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے فضائی سفر قوم کو 44 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار روپے میں پڑے۔ تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے دور اقتدار میں فضائی سفر کا خوب استعمال کیا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے فضائی سفر قوم کو 44 کروڑ 81 لاکھ 61 ہزار روپے میں پڑے ہیں۔دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کے فضائی سفر پر جہاز اور ہیلی کاپٹر میں 5 لاکھ 10 ہزار 265 لیٹر پیٹرول استعمال ہوا۔ فضائی صفر پر پیٹرول کی مد میں مجموعی اخراجات 6 کروڑ 48 لاکھ 63 ہزار 126 روپے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار نے جہاز پر 420 فلائٹ لیں جس پر مجموعی اخراجات 28 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار روپے ہیں۔ عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر پر 321 فلائٹ لیں جس پر 16 کروڑ 38 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔ عثمان بزدار اپنے دور حکومت میں ممجموعی پر 755 گھنٹے فضا میں رہے جبکہ فی گھنٹہ کے حساب سے عثمان بزدار کے فضائی سفر پر 5 لاکھ 93 ہزار 591 روپے کے اخراجات آئے۔ ان مجموعی اخراجات میں مینٹینس، لینڈنگ پارکنگ فیس، ایچ آر اور دیگر اخراجات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!